آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بحرین کا دورہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بحرین کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں بحرین کا دورہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈر بحرین اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کی سیکیورٹی، تربیت اور صلاحیت بڑھانےکیلئے تعاوَن کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی غیر ملکی کرکٹرز ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق وفود کی سطح پربات چیت میں افغان امن عمل پر بھی غورکیا گیا۔ بارڈرسیکیورٹی اورافغان امن عمل میں سہولت سے متعلق امورپربھی غور کیا گیا۔

اس سے پہلے آرمی چیف نے  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں