20 سالہ لڑکی کے 6 فٹ 3 انچ لمبے بال


جاپان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی نے 15 سال تک بال نہ کاٹ کر اپنے بالوں کی لمبائی 6 فٹ 3 انچ تک پہنچا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی  ماڈل اور ڈانسر نے کہا کہ اپنے لمبے بالوں کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بالوں کی دیکھ بھال کے لیے زعفران اور آئرن کا استعمال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کی تعریف کرتے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی بلا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی لڑکی کا تعلق بھارت سے ہے۔

بھارت کی ریاست  گجرات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ  نیلانشی نے گزشتہ برس نیلانشی نے 6 فٹ سات انچ لمبے بال ہونے پر تیسری بار عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

صحت اور جلد کے لیے لیموں کے ناقابل یقین فوائد

اپنے لمبے بالوں کے راز سے متعلق انہوں نے بتایا تھا کہ کم عمر میں ایک مرتبہ میرے غلط بال کاٹ دیئے گئے تھے جس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی بال نہیں کٹواؤں گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بغیر کسی وجہ کے ہی بال بڑھائے ہیں، کبھی بھی میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ مجھے لمبے بالوں پر کوئی عالمی ریکارڈ مل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ میرے بال سنوارنے میں مدد کرتی ہیں، ہفتے میں دو سے تین مرتبہ بالوں پر تیل لگاتی ہوں اور ایک دفعہ دھوتی ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں