کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر انوکھے انداز میں مبارکباد دی۔
عامر لیاقت نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے ایوان سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا
پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے نعت شریف ’میں تو آقا کے در کا گدا ہوں، کیسے زندہ رہوں بِن مدینہ‘ پڑھی اور وزیر اعظم کو خاص طور پر متوجہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے جبکہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر انہیں 176 ووٹ ملے تھے اس طرح انہوں نے پہلے کے مقابلے میں 2 اضافی ووٹ لیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے اور وزیر اعظم سمیت حکومتی اراکین اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچے جبکہ حزب اختلاف کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
وزیر اعظم کے اسمبلی ہال پہنچنے پر پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ نہ دینے والوں نے عمران خان سے معاف کرنے کا کہا، شیخ رشید
قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے وزیرا علیٰ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ گیلری میں موجود تھے جبکہ اپوزیشن کے محسن داوڑ اور اکبر چترالی ایوان میں موجود رہے۔
تلاوت کلام پاک کے بعد اسمبلی میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پیش کی تھی۔