اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمر ی میں لکھا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ صدر مملکت کی سمری کو پبلک کیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک اور اداروں کو سمجھ آگئی ہے کہ مافیا کیا ہوتے ہیں؟ اداروں کوپتہ چل گیاان پر دباوَ ڈالنے والے کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ خفیہ اور اوپن بیلٹ پر عدالت نے جو رائے دی وہ میری نہیں تھی۔ آئین میں تبدیلی صرف پارلیمان کرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی۔
مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی۔ آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ٹکٹس اے ٹی ایمز کو دے دیے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے۔ اسلا م آباد کی سیٹ پر آپ کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا۔ عوام کو ضمنی انتخابات میں سمجھ آگئی تھی کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔ صدر نے بھی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمر ی میں لکھا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ صدر مملکت کی سمری کو پبلک کیا جائے۔ عوام کو ضمنی انتخابات میں سمجھ آگئی تھی کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم پر اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے،
مریم نواز نے کہا کہ امید ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں انتخابات جیتے گی۔ ن لیگ آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
انہوں نے ہماری آزاد کشمیر کی پارٹی توڑنے کی کوشش کی۔ آزاد کشمیر میں ہمارا ایک رکن بھی نہیں ٹوٹا۔ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر انتخاب چرانے کی کوشش کی توشدید ردعمل آئے گا۔