پی پی کا ناشتہ اچھا تھا، ہمیں سوکھے سینڈویچ ملے: فواد چودھری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے شکوہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ووٹنگ کے دوران ہمیں کھانے کو سوکھے سینڈوچ ملے۔

 سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے اعتراف کیا کہ پی پی کی طرف کھانے کا اچھا بندوبست تھا۔ انہوں ںے پی پی کے مینو کے متعلق بتایا کہ انہیں انڈے، پراٹھے اور حلوہ پوری ملی جب کہ ہماری طرف پانی بھی نہیں تھا۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ جب ہم نے شور کیا تو ہمارے چیف وہپ کہیں سے سوکھے سینڈوچ ڈھونڈ کر لائے۔

حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ایوان کا مجموعی ماحول اچھا رہا۔ انہوں ںے کہا کہ حفیظ شیخ اور یوسف گیلانی سے گپ شپ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ کی طرح پر اعتماد نظر آئے۔


متعلقہ خبریں