حکومت نے سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ جیت کا فرق صرف پانچ ووٹوں کا ہے۔ یوسف رضا کی جیت کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔
غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔
Just an initial response
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔