وزیراعظم 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے پر تیار؟

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اگر کوئی قانونی روکاوٹ نہیں ہے تو حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے میں ان کی جماعت کو کوئی اعتراض نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ “انہوں نے ہمیشہ  منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے جدوجہد کی ہے۔ اس حوالے سے اگر کوئی قانونی ہیچ نہیں ہے اور اس سے پہلے کہ الیکشن کمیشن نتیجے کا اعلان کرے، میں پی ٹی آئی کے امیدوار سے گزارش کروں گا کہ وہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کریں، کیونکہ اپوزیشن ڈسکہ کے حلقہ 75 کے ضمنی انتخابات کے بارے میں بہت زیادہ شور مچا رہی ہے”.

دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے75 کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 رکنی انکوائری ٹیم نے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ ٹیم میں صوبائی الیکشن کمشنر اسرار ڈائریکٹر عباس بخاری اورجوائنٹ الیکشن کمیشن سعید گل شامل تھے۔

اطلاعات ہیں کہ این اے 75 میں مبینہ مشکوک کردار پر ڈی پی او اور ڈی سی او کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔ مبینہ مشکوک کردار پر ڈی پی او اور ڈی سی او کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک کروانے اور رپورٹ آنے میں زیادہ تاخیر ہوسکتی ہے۔ سامان سمیت آر او آفس لانے کی ذمہ داری پوری نہ کرنے کی وجوہات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی والے بےنقاب ہو گئے، مریم نواز

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ الزام لگایا تھا کہ پریذائیڈنگ آفیسرکواغوا کیا گیا اور20 پولنگ اسٹیشنز پر نتائج بدلے گئے۔ ن لیگی رہنما کے مطابق عطا تارڑ نے پریذائیڈنگ آفیسر کو ووٹوں کا تھیلا لے کر بھاگتے دیکھا۔

مریم نواز نے الزام لگایا کہ کہ سرکاری افسران ٹھپے لگا رہے تھے۔ تھیلے اٹھانے کے بعد انہوں نے الیکشن کمیشن کاعملہ ہی اٹھالیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات جیت چکی ہے۔


متعلقہ خبریں