بجلی کی تیزی سے چلتی اسپورٹس گاڑیاں اب خواتین بھی دوڑائیں گی۔
نیس کار ریس میں پہلی عرب امریکی خاتون ڈرائیور ریس کا حصہ بن گئی۔ امریکن خاتون ٹونی بریڈنگر 2021 نے اے آر سی اے مینارڈس سیریز کے اوپننگ راؤنڈ میں ڈیٹنا انٹرنیشنل اسپیڈوے میں قدم رکھ دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہر کوئی پہلے نمبر پہ آنا چاہتا ہے مگر میں یہ کام رنے والی آخری خاتون بھی نہیں بننا چاہتی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور میری ٹیم کا پہلے سیزن کے لیے یہ گول تھا کہ ہم نے ریس مکمل کرنی ہے اور خود کو کسی مسئلے کا شکار نہیں ہونے دینا۔ میں ماندہ سیزن کی تکمیل کے لیے پرامید ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے کار اڑانے کی ٹھان لی
ایک اور خاتون ریسر ڈیٹون کا کہنا تھا کہ’میں گذشتہ برس محض دیکھنے کے لئے اس ریس میں گئی تھی اور میں نے اپنے خود سے کہا تھا کہ میں اگلے سال یہاں ریسنگ کرنا چاہتی ہوں۔ لہذا ، یہ میرے لئے واقعتا ایک بڑا مقصد تھا‘۔