آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے خود کشی کرلی

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے خود کشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور اداکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی ہے۔ خود کشی کرنے والے بھارتی اداکار نے آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ان کی ہٹ فلم دھونی میں بھی کام کیا تھا۔

بھارتی اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سشانت کی ہٹ فلم دھونی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار سندیپ نہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار کی نعش ممبئی میں ان کے گھر سے ملی ہے۔ رپورٹس کےمطابق انہیں کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے سندیپ کو مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی اداکار سمیر شرما کی مبینہ طور پر خودکشی

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی موت سے قبل سندیپ نے فیس بک پر ایک ویڈیو ڈالی تھی جسے انہوں نے Suicide Note قرار دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں سندیپ نے اپنے پیشے سے متعلق مسائل اور ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں سمیت دیگر مسائل کا تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے آخر میں کہا تھا کہ ان کے کسی بھی عمل کے لیے اہلیہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کر لی

سشانت سنگھ راجپوت نے بھی جون 2020 میں خودکشی کرلی تھی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہوں نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا تھا؟


متعلقہ خبریں