’نصیبو لال پی ایس ایل کی رانی ہیں‘


پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے معروف گلوکار نصیبو لال کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی رانی قرار دے دیا۔

حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے نصیبو لال پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے، واہ واہ نصیبو لال نے کیا گانا گایا۔

انہوں نے کہا کہ ’ مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے نصیبو کی آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے، انٹرنیٹ کا دور تو اب آیا ہے اور اس میں بھی نصیبو کی آواز نے چھکا مار دیا۔‘


ان کا کہنا تھا کہ آج تک پی ایس ایل کا کوئی گانا اتنا مقبول نہیں ہوا جتنا یہ ہو رہا ہے۔

حرا مانی نے کہا کہ آج کل کے لوگوں کو کیا پتہ کہ اصل فین فالونگ کسے کہتے ہیں۔

نصیبو لال کا پی ایس ایل میں چھکا

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ جس کو نصیبو لال کی کامیابی اور آواز ہضم نہیں ہو رہی وہ تکیے میں منہ ڈالے اور سو جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کوئی اپنے خوابوں میں بھی اس پچ پر گانا نہیں گا سکتا جس پر نصیبو نے گانا گایا۔

خوبرو اداکارہ نے پی ایس ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میچ شروع ہونے سے قبل ہی نصیبو کی آواز چھکا مار گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصیبو لال پی ایس ایل کی رانی ہیں۔

حرا مانی نے نصیبو لال سے درخواست کی کہ آئندہ بھی پی ایس ایل کے ترانے ضرور گائیں۔


متعلقہ خبریں