نئی دہلی: بھارت میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا 2020 کی رنر اپ بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مانیا سنگھ ’’مس انڈیا 2020‘‘ کا خطاب جیتنے کی دوڑ میں شامل تھیں۔ سابق مس ورلڈ اور اداکارہ منوشی چلر نے مانیا سنگھ پر فخر کرتے ہوئے خوش کا اظہار کیا۔
اپنی جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے مانیا سنگھ نے کہا کہ انہوں نے سحت مشکل حالات کا سامنا کیا اور اکثر راتیں بغیر کچھ کھائے جاگ کر گزارتیں۔ کرایہ بچانے کے لیے میلوں کا سفر پیدل طے کرتی تھیں اور آج میری محنت رنگ لے آئی۔
انہوں نے کہا کہ غریب رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ہونے کی وجہ سے میرا اسکول جانا ممکن نہیں تھا کیونکہ میں نے ابتدائی زندگی میں ہی کام شروع کر دیا تھا تاہم میرے والدین نے زیوارت بیچ کر میرے امتحان کی فیس ادا کی۔ میرے والدین نے میرے لیے بہت تکلیفیں برداشت کیں۔
مانیا سنگھ نے کہا کہ میں صبح پڑھتی شامل کو برتن دھوتی اور رات کو کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی اہلیہ کی فیشن انڈسٹری میں اینٹری
انہوں نے کہا کہ آج اس مقام پر میں اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کی وجہ سے پہنچی ہوں کیونکہ انہوں نے ہر موقع پر میرے رہنمائی کی اور میں آج دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ اگر اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوشش کرتے ہیں تو سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔