لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرلی۔ محمد رضوان 104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔
رضوان نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوینٹی میچ کے دوران سر انجام دیا۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی اننگز میں چھ فلگ شگاف چھکے لگائے اور 63 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
خیال رہے پاکستان کی جانب سے ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے پہلی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز احمد شہزاد کے پاس ہے۔ احمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کی تھی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ایک رنز پر کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
پاکستان کی دوسری وکٹ 37 رنز پر گری جب حیدر علی چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ ہوئے۔ انھوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔
حسین طلعت صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد افتخار بھی صرف 4 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
ایک اینڈ سے اوپن کرنے آنے والے محمد رضوان جنوبی افریقہ کے باولرز کی پٹائی کرتے رہے، 134 رنز پر سپاملا کی بال پر آوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی خوشدل خان تھے جنھوں نے12رنز بنائے۔
فلکوائو کی بال پر فہیم اشرف 4 رنز پر آوٹ ہوئے تو تب مجموعی سکور 143 رنز تھا اور صرف 12 بالز کا کھیل باقی تھا.فہیم کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے کیلئے آئے.
محمدرضوان کی شاندار سنچری بنائی اور 104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ إحمد رضوان نے 63 بالوں پر سنچری مکمل کی۔ محمدرضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانےوالےدوسرےپاکستانی بن گئے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اچھا ٹوٹل دیں اور دفاع کریں۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں رضوان اوپن کررہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی20 میچ میں جلد فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ٹی 20 میچ میں غصے پہ کافی کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔