اسرائیل کا جدید میزائل سسٹم ایشیائی ملک کو فروخت کرنیوالے گرفتار

اسرائیل کا جدید میزائل سسٹم ایشیائی ملک کو فروخت کرنیوالے گرفتار

اسرائیل: ڈیڑھ درجن سے زائد ایسے اسرائیلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملک کے جدید ترین میزائل سسٹم کی غیر قانونی تیاری، ٹیسٹنگ اور فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں۔ گرفتار شدگان میں دفاعی امور کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کیلئے اسرائیل سے آلات خرید لیے

اسرائیل کےمؤقر اخبار ’ ہیرٹز‘ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 20 افراد غیر قانونی طور پر ایک ایشیائی ملک کو اسرائیل کا جدید ترین میزائل سسٹم فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق جن افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان میں دفاعی امور کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان سے پولیس اور اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ (Shin Bet) مشترکہ طور پر تفتیش و تحقیق کررہی ہیں۔

گرفتار شدگان کے متعلق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے نہ صرف غیرقانونی طور پر میزائل کو تیار کیا، اس کو ٹیسٹ کیا بلکہ فروخت بھی کردیا۔

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے معذرت کیوں کی؟

اسرائیل میں گرفتار ہونے والے افراد کے مطابق انہوں نے جدید ترین میزائل سسٹم ایک ایشیائی ملک کو فروخت کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے غیرقانونی طور پر جدید ترین میزائل سسٹم خریدنے والا ملک کون سا ہے؟

مؤقر اخبار بلوم برگ کےمطابق اسرائیل کے اٹارنی کے دفتر سے جاری کردہ ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اٹارنی دفتر کے مطابق گرفتار شدگان میں دفاعی انڈسٹری کے سابقہ ملازمین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کو بیرون ملک سے غیر ملکی عناصر نے اس حوالے سے ہدایات دی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں اس کے عوض مالی فوائد کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں