وقار یونس علیم ڈار سے ہار گئے

وقار یونس علیم ڈار سے ہار گئے

فوٹو: فائل


سابق فاسٹ بالر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر علیم ڈار سے ہار گئے۔

وقار یونس کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بالرز میں کیا جاتا ہے، وقار یونس اور وسیم اکرم کی جوڑی کو ’ٹو ڈبلیو‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا اور نامی گرامی بیٹسمین میچ میں ان دونوں کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید

بورے والا ایکسپریس کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے وقار یونس اور نامور پاکستانی امپائر علیم ڈار کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں علیم ڈار بازی لے گئے۔

789 انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے اپنے وقت کے برق رفتار بالر وقار یونس 400 کے قریب انٹرنیشنل مقابلوں میں امپائرنگ کرنے والے امپائر علیم ڈار سے ہار گئے۔

قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران امپائر علیم ڈار اور بولنگ کوچ وقار یونس کے درمیان ’بول آؤٹ‘ کا مقابلہ ہوا اور ہدف کا تعین اسٹمپس کے پیچھے کیا گیا۔

اپنے وقت کے برق رفتار بالر وقار یونس نے دو مرتبہ کوشش کی مگر وہ ہدف کا نشانہ لینے میں ناکام رہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صرف 11 وکٹیں حاصل کرنے والے علیم ڈار نے کامیابی سے مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا اور مقابلہ جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صحارا کپ میں انضمام بھارتی مداح سے کیوں الجھے؟ وقار یونس نے بتا دیا

وقار یونس سے مقابلہ جیتنے پر علیم ڈار کی خوشی قابلِ دید تھی، قومی بالنگ کوچ نے علیم ڈار کو اس متاثرکن کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔


متعلقہ خبریں