سانگلہ ہل: پولیس نے اپنے خاوند کو قتل کرنے والی دو بیویوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس خاوند کے قتل میں بیویوں کی مدد کرنے والے ان کے ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننے والے میاں بیوی گرفتار
ہم نیوز کے مطابق سانگلہ ہل میں ڈی ایس پی عاطف معراج نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص کا دو ماہ قبل قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی عاطف معراج کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں جب تفتیش کا آغاز کیا تو شک کی بنا پر مقتول کی بیویوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس سے حقائق سامنے آگئے۔
بچیوں و خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار
ہم نیوز کے مطابق مقتول کی بیویوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند کو قتل کرنے کے بعد نعش گھر میں ہی ایک گڑھا کھود کر دبا دی تھی۔
ڈی ایس پی سانگلہ ہل کے مطابق گرفتار بیویوں کی خاوند کے قتل میں دو دیگر ملزمان نے مدد کی تھی جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
خاوند کی زندگی کا چراغ گل کرنے والی سفاک بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار
ہم نیوز کے مطابق گرفتار خواتین نے اپنے خاوند کو قتل کرنے اور اس کی نعش گھر میں گڑھا کھود کر دبانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔