پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا


کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان کےمکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائڑ احمد مجتبیٰ ولورین نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ شکست دے دی۔

سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین نےبھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شعیب اختر نے احمد ولورین کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا کہ وطن لوٹنے پر احمد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں