راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کا اختتام، جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اس وقت پروٹیز کپتان 24 اور باووما 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو جب کہ فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس  سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ 

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان  نے 145 رنز سے کھیل شروع کیا تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسری گیند پر  77  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان محمد رضوان فواد عالم کا ساتھ دینے آئے تاہم قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب فواد عالیم  45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی جلد گر گئی جب محمد رضوان 18 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، ساتویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف اور حسن علی نے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم حسن علی مہاراج کے ہاتھوں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف 78، بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نورجے اور مہاراج تین تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل  پاکستان کی جانب سے 145 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا گیا۔  پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث جلدی ختم کر دیا گیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر نہیں چل سکا تھا۔ اوپنر عمران بٹ 15، عابد علی چھ اور اظہر علی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے تھے۔

بائیس رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے پاکستان کی بکھرتی بیٹنگ کو سنبھالا تھا۔ 

بارش کے باعث پہلے روز 58 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا

پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں