ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، آرمی چیف


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لاہور گیریژن  میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں: امن کا ہاتھ ہرطرف بڑھنا چاہیے، آرمی چیف

آئی سی پی آر کے مطابق آرمی نے مشرقی سرحد کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی افسران کو آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان اور خطے میں پائیدار امن سے متعلق اپنے ویژن پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے خطاب میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ اُمور پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے ہائبرڈ وار کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تیاریوں اور بھرپور نگرانی کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کومشرقی سرحد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں