مایا علی کی خوشی  کی وجہ کون ؟

مایا علی کی خوشی  کی وجہ کون ؟

فوٹو: فائل


پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی خوش کی وجہ سب کو بتا دی۔ 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنی حقیقی خوشی کی وجہ بتائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

من مائل کی ’منو‘ نے والدہ کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کی اور والدہ کو اپنی حقیقی خوشی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

مایا علی کی والدہ کے ساتھ تصویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ شوبز شخصیات بھی اداکارہ اور ان کی والدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مایا علی کی خوشی  کی وجہ کون ؟

معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے کمنٹ کیا کہ میری طرف سے اپنی والدہ کو پیار اور سلام دیں جب کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے تحریر کیا ’ماشااللہ‘۔


متعلقہ خبریں