معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی سالگرہ آج

معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی سالگرہ آج

ٖفوٹو: فائل


’پتنگ باز سجنا سے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی فریحہ پرویز آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے صفِ اول کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی 16ویں سالگرہ

2 فروری کو لاہور میں پیدا ہونے والی فریحہ پرویز نے اپنے فنی کریئر کا آغاز اداکاری سے کیا مگر جلد ہی انہوں نے اپنی آواز کے جادو سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔

فریحہ پرویز نے اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کی۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر بچوں کے میوزک پروگرام ’آنگن آنگن تارے‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

1996 میں فریحہ پرویز کا پہلا البم ’نائس اینڈ ناٹی‘ ریلیز ہوا جس میں شامل بسنت کے حوالے سے گانا ’پتنگ باز سجنا‘ ریکارڈ بریک ہِٹ ثابت ہوا اور گلوکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

آج بھی ان کا گانا ’پتنگ باز سجنا‘ شائقین کے دلوں میں بستا ہے۔ فریحہ نے پنجابی، اردو گانوں اور غزلوں سے اپنی منفرد شناخت بنائی۔ ان کا آخری البم ’ماہیا‘ 2010 میں ریلیز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  سالگرہ مبارک! مہوش حیات 38 برس کی ہو گئیں

فریحہ پرویز گلوکار نعمان جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ رفاقت زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی۔


متعلقہ خبریں