وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فلسطین کی صورتحال: شاہ محمود کے سعودی اور فلسطینی وزرائے خارجہ سے رابطے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اہم امور پر زیر بحث آئے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

امریکی ناظم الامور پال جونز کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ جامع شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لائی جائے تاکہ افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں۔

وزیرخارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاوَن کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔

انتھونی بلنکن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں