کراچی:کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف


کراچی میں کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دو ماہ میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے انسٹھ ملزمان جیل بھیجے گئے جب کہ اسٹریٹ کرائم کے الزام میں گرفتار پچاس سے زائد بچوں کو ضمانت بھی ملی۔

جیونائیل جیل انتظامیہ کے مطابق رواں ماہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث سولہ بچے جیل پہنچے ہیں۔

اسٹریٹ کرائم کے الزام میں گرفتار ملزموں کی عمریں چودہ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہیں۔

جیل انتظامیہ ان کم عمر قیدیوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کے ساتھ ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے تاکہ یہ لڑکے منفی سرگرمیاں ترک کرکے معاشرے کا مہذب شہری بن کر خوشحال زندگی گزارسکیں۔

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ

واضح رہے کہ سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کہا ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔

سی پی ایل سی کی جاری تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا گراف روز بہ روز اوپر جانے لگا ہے۔

کراچی میں گزشتہ سال دسمبر کے ماہ میں موٹر سائیکل لفٹنگ اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں