بھارت منتقل ہونے والے 100سے زائد پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی


لاہور: بھارت منتقل ہونے والے 100 سے زائد پاکستانی ہندو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان واپس آ گئے ہیں۔

وطن واپس پہنچنے پر سندھ سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں نہ رہائش دی گئی اور نہ ہی روزگار ملا، پاکستان واپس آ کر اپنے ملک کا حساس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت سے آنے والے پاکستانی ہندووں کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد  انکے آبائی علاقوں میں بھجوا دیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل: بھارتی ہائی کمیشن میں یاداشت پیش

مزید پڑھیں:  پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت کا معاملہ: رمیش کمار کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ سال 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہو گئئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔


متعلقہ خبریں