دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا،نورالحق قادری



پشاور: وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں امن محبت،یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں اپنے ملک کو دشمن کے شر سے بچانے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اور آئین دیگرمذاہب کےتحفظ اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں