پاکستان کے صفِ اول کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی 16ویں سالگرہ


کراچی: پاکستان کے صفِ اول کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ستاروں سے جگمگاتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

تقریب کی میزبانی کے فرائض ہم نیوز کے مارننگ شو کی ہوسٹ شفا یوسفزئی اور اپنی منفرد کامیڈی کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے سر انجام دیئے۔

ہم ٹی وی کی 16 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں حمزہ علی عباسی، نیمل خاور، حریم فاروق، فرحان سعید، سارہ خان، ونیزہ احمد، مومنہ درید ، صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی ، سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار موجود تھے۔

ہم ٹی وی کی سالگرہ کی تقریب ہم ٹی وی، ہم مصالحہ اور ہم ستارے پر براہِ راست دکھائی گئی۔

2021 کے آغاز میں ہی ہم نیٹ ورک اپنے مداحوں کے لیے کئی نئے، اچھوتے اور دل کو چھو جانے والے میگا ڈرامہ سیریلز لایا ہے جن میں رقصِ بسمل، رقیب سے، پھانس اور دیگر کئی پراجیکٹس شامل ہیں۔

ہم ٹی وی، خالص انٹرٹینمنٹ کے 16 سال 

اپنے سفر کے 16 سالوں کے دوران  ہم ٹی وی نے خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہم ٹی وی نے نہ صرف خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ایسے موضوعات اور مسائل کو بھی آن اسکرین عوام کے سامنے لایا جن پر بات کرنا عام طور پر معیوب سمجھا جاتا ہے۔

معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے ہم ٹی وی کی ان کاوشوں کو عوام نے بہت پذیرائی بخشی جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم ٹی وی اپنے مقصد میں کامیاب رہا۔

گزشتہ سال ہم ویمن لیڈر ایوارڈز کے کامیاب افتتاحی ایڈیشن کے بعد ، اس سال بھی ہم نیٹ ورک پوری دنیا میں ہماری خواتین اور خواتین رہنماؤں کی کامیابیوں کو منائے گا۔

پہلا فوڈ چینل ہو، کسی انٹرٹینمنٹ کا پہلا ایوارڈ شو ہو، نیا ٹیلنٹ متعارف کرانا ہو، بڑے پیمانے پر فیشن ایونٹس کا انعقاد ہو یا پھر دنیا کے مختلف حصوں میں ایوارڈز کا انعقاد کرنا ہو، ہم نیٹ ورک کو ان تمام شعبوں کا بانی ہونے کا سہرا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں