پاکستانی ڈاکٹر نے کینسر مریضوں کا 6 لاکھ ڈالرز سے زائد بل ادا کردیا

پاکستانی ڈاکٹر نے کینسرمریضوں کا 6 لاکھ ڈالرز سے زائد بل ادا کردیا

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرعمرعتیق نے تقریباً دو سو مریضوں پر واجب الادا چھ لاکھ ڈالرز سے زائد کے بل ادا کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی عائشہ

ہم نیوز نے معروف امریکی جریدے نیوز ویک کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹرعمرعتیق نے 200 کینسر کے مریضوں پر واجب الادا چھ لاکھ 50 ہزارڈالرز ( مساوی، دس کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار320 پاکستانی روپے) کے بل ادا کردیے ہیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور سے فارغ التحصیل پاکستانی ڈاکٹر عمرعتیق کا کینسر سینٹرامریکی ریاست آرکنساس میں ہے جہاں وہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

امریکہ میں صبح کے ایک پروگرام سے بات چیت میں ڈاکٹر عمر عتیق نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ کورونا کی وبا نے لوگوں کی زندگیوں کو سخت متاثر کیا ہے اور کاروبار و گھروں کو تباہ کردیا ہے تو اس کام کے لیے اس سے بہتر وقت نہیں ہوسکتا تھا۔

جریدے کے مطابق ڈاکٹرعمرعتیق کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ یونیورسٹی آف آرکنساس میں میڈیسن کے پروفیسر ہونے کے علاوہ امریکی کالج آف فزیشن کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستانی ڈاکٹرعمرعتیق اس بات پر بے پناہ خوش ہیں کہ انہوں نے اپنے مریضوں کو قرض کے بوجھ سے نجات دلادی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق ڈاکٹر عمرعتیق نے کرسمس کے موقع پر اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرکنساس کینسر کلینک کو آپ کی خدمت کرنے پہ فخر ہے۔

مزید پڑھیں: ولادی میر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ،روسی سیاستدان کا دعویٰ

امریکی جریدے کے مطابق ڈاکٹرعمرعتیق کے کینسر سنٹر میں کیمو تھراپی، ریڈی ایشن تھراپی اور دیگر طریقہ علاج سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں