بھارت: سابق کرکٹ کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

بھارت: سابق کرکٹ کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارت: سابق کرکٹر اظہر الدین کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب وہ معمول کے مطابق جم میں ورزش کررہے تھے۔

بھارت کے شہرہ آفاق سابق کرکٹر سارو گنگولی کے اہل خانہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا ہے کہ جسمانی ورزش کے دوران ایک موقع پر ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی جس کے بعد وہ کھڑے رہنے کے بھی قابل نہیں رہے تھے۔

احسان مانی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس

سارو گنگولی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عین اسی وقت ان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو گھر والوں نے انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارو گنگولی کو پہلے ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جس کے بعد ابتدائی علاج ہوا اور پھر انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پی سی بی سے نالاں

اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق دنیائے کرکٹ میں ’دادا‘ کے نام سے مشہور سارو گنگولی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن انہیں گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔


متعلقہ خبریں