وزیر اعظم کا اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کا اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں اسمگلڈ تیل کی فروخت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ اسمگلڈ تیل سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے اور اس وقت ملک میں 2 ہزار 94 پیٹرول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے اپنی شکست تسلیم کر لی، شیخ رشید احمد

اجلاس میں وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی محصولات وقار مسعود خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام بھی شریک تھے۔


متعلقہ خبریں