بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بے بنیاد اورمن گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی۔

ن لیگی ارکان کا استعفیٰ: وزیراعظم اور اسپیکر کا معاملہ جلد نمٹانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفیئر سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبلی فراز، شیخ رشید احمد اور مراد سعید سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سےغلط معلومات دینے اورمنفی پراپیگنڈے کاجائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ بے بنیاد اورمنفی پراپیگنڈے کا مقصد نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشار بھی پھیلانا ہے۔

وزیراعظم کی فوج کیخلاف سرگرم نیٹ ورک بے نقاب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات سے توجہ ہٹانے کے لیے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ بے بنیاد اورمن گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح ہدایات دیں کہ بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔

پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں، بلیک میل نہیں ہونگے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ عوام اورعالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے۔


متعلقہ خبریں