اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر موڑ پر کوسٹر اور پک اپ میں تصادم ہوا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کوسٹر پک اپ سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹ سمیت 4 جوان شہید
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔