الیکشن اور حکومت کے خاتمے پر تمام جماعتیں متفق ہیں، فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rehman

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مستعفی ہو اور عام انتخابات کا اعلان کیا جائے پھر بات ہو سکتی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن اور حکومت کے خاتمے پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں۔اندرونی میٹنگز میں ہر جماعت اپنی تجاویز دیتی ہے۔

یکم جنوری کو فیصلہ ہوگا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں؟۔ لانگ مارچ، استعفوں اور سینٹ الیکشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، مولانا محمد شیرانی

انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کو تحریک انصاف کی مدد حاصل ہے۔ فنکشنل لیگ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک قیدی ہیں، ان سے کوئی بھی مل سکتا ہے۔ لیکن موقف تبدیل نہیں کرایا جا سکتا۔

جلسے سے خطاب  کے دوران مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں کراچی میں ریلی کا بھی اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں