بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو خبر دار کردیا اور کہا ،بھارتی فوج کو کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادروطن کی عزت، وقار اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔ بھارتی اشتعال انگزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

 آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلےمورچوں پر تعینات جوانوں سےملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سےتمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا اے ایس ایف اہلکاروں کی ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کاجائزہ لیا تھا اورایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا تھا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے آرمی اور ایئر چیفس کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشقوں میں انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اور انٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے


متعلقہ خبریں