اسلام آباد: خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئر منیرال جندی کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال جرمنی میں ہوا ہے۔ وہ شامی مسلمان تھے۔
خانہ کعبہ اور حجر اسود کوچھونا منع ، حج کے متعلق نئےقواعدوضوابط جاری
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خانہ کعبہ کے دروانے کا ڈیزائن تیار کرنے والے دنیا کے خوش قسمت انجینئر کا نام بطور ڈیزائنر دوازے پر کندہ ہے۔ دروازہ خالص سونے سے تیار کیا گیا تھا۔
انجینئرمنیرال جندی نے خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں تیار کیا تھا۔
بیت اللہ شریف کا غلاف ’کِسوہ‘ تبدیل کر دیا گیا
سعودی عرب کے مرحوم فرماں روا شاہ خالد بن عبدالعزیز کے احکامات پر خانہ کعبہ کے دروازے کی تیاری میں خالص سونے کا استعمال ہوا تھا۔
مطاف کو طواف کعبہ کیلئے کھول دیا گیا
دستیاب معلومات کے مطابق دروازے کی تیاری میں کل 280 کلو گرام خالص سونا استعمال ہوا تھا۔ مکہ میں خالص سونے سے دروازے کی تیاری کے لیے خصوصی ورکشاپ قائم کی گئی تھی۔