تائی پے: تائیوان میں کورونا پابندیوں کی آٹھ سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو 5 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والا مہاجر شخص تائیوان کے شہر کاہسنگ کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا۔
تائیوان میں کورونا وائرس کے متعلق نافذ قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص قرنطینہ کے دوران ہوٹل کے کمرے سے نکلنے کا مجاز نہیں ہے چاہے قرنطینہ کا دورانیہ کتنا ہی لمبا کیوں نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: جرمنی میں آئندہ ہفتے سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مذکورہ فرد آٹھ سیکنڈ کے لیے اپنے کمرے سے ہوٹل کے ہال میں آیا۔
ہوٹل انتظامیہ نے اس بابت شعبہ صحت سے رابطہ کیا جس نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر مقامی ایک لاکھ ڈالر (پاکستانی پانچ لاکھ 69 ہزار روپے) جرمانہ عائد کر دیا۔
تائیوان کے شہر کاہسنگ میں صرف قرنطینہ کے لیے 56 ہوٹل پائے جاتے ہیں جن میں اندازاً تین ہزار کمرے ہیں۔
تائیوں کی کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی کو عالمی سطح پر بہت سراہا جاتا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ابتدا سے اب تک محض 716 کیسز اور 7 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 18 ہزار 908 اموات ہو چکی ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 8لاکھ 64 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 6 ہزار459 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار393 اور 98 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 419اور 69لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔