ایک ماہ میں چینی کی قیمت 31 روپے فی کلو کم ہوئی، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش پر مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخرکار کامیاب ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے، شیخ رشید کا اپوزیشن کو پیغام

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حزب اختلاف کو جلسے کرنے کی کھلی اجازت ہے اور پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جائیں گے۔ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں