عثمان بزدار کی کمزوری ہے، کاموں کی تشہیر نہیں کرتے: وزیراعظم

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

سیالکوٹ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کمزوری ہے کہ وہ اپنے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں کرتے ہیں۔

گھر بھیجنے کا راستہ تحریک عدم اعتماد ہے، اسمبلی میں آجائیں: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے منصوبوں کی بہتر تشہیر کے لیے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو لائے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ دس سال کے دوران صرف چھ ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

ہم خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلا رہی ہے: فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب نے گزشتہ 27 ماہ کے دوران 207 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے مافیا پکڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ لوگ تھے جو ن لیگ کو فنڈنگ کرتے تھے۔

قانون کی خلاف ورزی ہو گی تو پولیس حرکت میں آئے گی، وزیر قانون

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چیخیں جمہوریت کی فکر میں نہیں ہیں بلکہ ان کو ڈر ہے کہ یہ سب پکڑے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں