پاکستان: امریکی اقدام یکسر مسترد

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے امریکی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مذہبی آزادی کے خلاف ممالک کی فہرست میں شامل کرنا حقائق کے منافی ہے۔

بھارت: قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کو شہید کرنیکی سازش

ہم نیوز کے ترجمان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اقدام سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کیا گیا ہے جس کو دفتر خارجہ نے یکسر مسترد کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غلط اندراج دنیا بھرمیں مذہبی آزادی کے مقصد کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ اس موضوع پرباہمی طورپرکام کرتے رہے ہیں۔

کشمیر، مسائل حل ہوگئے تو 9 لاکھ فوجی کیا کررہے ہیں؟ محبوبہ مفتی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کی طرف سے اس حقیقت کو نظراندازکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ مختلف مذاہب اورمذہبی ہم آہنگی پرمشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہرقسم کی مذہبی آزادی اوراقلیتوں کوتحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روارکھا جاتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ  بدترین سلوک نظراندازکرنے سے امریکی رپورٹ پرسوالات جنم لیتے ہیں۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے 5 افراد شہید، 28 زخمی ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاست کی سرپرستی میں تشدد ریکارڈ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے پرجائزہ لینے کے حوالے سے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں