بیوی سے جھگڑےکاغصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے شوہر نے انوکھا طریقہ نکال لیا

بیوی سے جھگڑے کے بعد غصہ ٹھنڈا کرنے کا انوکھا طریقہ

فائل فوٹو


میاں بیوی میں اکثر بحث اور تکرار ہو جاتی ہے لیکن اسے دونوں طرف سے سلجھانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

اطالوی شہری نے بیوی کیساتھ جھگڑے کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنایا اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق شوہر بیوی کیساتھ تلخ کلامی کے بعد گھر سے نکل کھڑا ہوا اور ایک ہفتے تک پیدل چلتا رہا۔اس نے 280 میل کا سفر طے کیا۔

چالیس سالہ مرد نے40 میل یومیہ کے حساب سے پیدل سفر کیا۔ پولیس نے صبح2 بجے ایک شخص کو پیدل چلتے دیکھا اور کرفیو کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اٹلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے رات10 بجے سے صبح5  بجے تک کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس نے مرد کو مقامی ہوٹل میں ایک کمرہ فراہم کیا اور اس کی بیوی کو شوہر کے مل جانے کی اطلاع دی۔ حکام نے میڈیا کو بتایا کہ بیوی نے ایک ہفتہ قبل شوہر کے متعلق پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی تھی۔

بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر تلخ کلامی کے بعد پیدل گھر سے نکل گیا ہے۔

شوہر نے اپنے سفر کی کہانی ذرائع ابلاغ بتاتے ہوئے کہا کہ راستے میں لوگ اس کو کھانے اور پینے کی اشیا دیتے تھے۔ میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن تھوڑا تھکا ہوا ہوں۔


متعلقہ خبریں