بالی وڈ اداکار ورون دھون، نیتو کپور اور منیش پال کورونا میں مبتلا


بھارت میں کورونا وائرس کے وار تیز سے جاری ہیں، عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکار بھی عالمی وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ورون دھون، نیتو کپور اور منیش پال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی سائنسدانوں کو دعویٰ

ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو نصیحت کی کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

اس سے قبل بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر واپس ممبئی آ گئے تھے۔

خیال رہے کہ ورون دھون، نیتو کپور اور مینیش پال ایک ہی فلم میں کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے ہو رہا ہے۔

بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 8 ہزار 418 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں