عوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کی کرپشن ڈھونڈیں ورنہ عمران خان خود نیب کے سربراہ لگ جائیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ لیکن اگرعوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اور مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی جبکہ مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہور کے شہریوں سے بھی ملیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے لیے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی۔ مریم نواز کی قیادت میں ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ریلی قائد اعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں منشیات فروشی کے خلاف کام کرنا ہو گا۔ اس سے قبل منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جس نے منشیات سے پیسہ بنایا اس کو غلط سمجھا ہی نہیں گیا اور منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے معاشرے اور ملک کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کے خاتمے کیلئے مہم چلائیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے پیسہ رشوت، انتخابی مہم اور مجرموں کو پناہ دینے میں استعمال کیا۔ معاشرے میں منشیات ناسور ہے اور اس کا نقصان گھر سے لے کر ملک تک جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں