لاہور: جلسہ کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کی تاریخ اور نام بدل دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں جلسہ کرنے پہ درج کیا گیا ہے۔

راولپنڈی: ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق تھانہ شیرا کوٹ میں درج کیا جانے والے مقدمے میں 500 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔ نامزد افراد میں ن لیگ کے 18 مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔

علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ درج مقدمے میں انسداد کورونا ایکٹ 2020 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ درج مقدمہ میں 16 ایم پی اواورلاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

ملتان جلسہ: یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹوں سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج

پولیس ذرائع کے مطابق درج مقدمہ میں سردار ایاز صادق، جاوید لطیف، خواجہ سعد رفیق، مہراشتیاق، رانا مشہود، عطا تارڑ، ارشدگجر، جاوید سرور بھٹی، مشتاق واگی، اشرف ہتھوڑی اور عامر فاروق کو نامزد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ میں ملک شہزاد، عامر شاہ، ملک ذیشان عابد بھٹی اور مہر شبیر ہیرو کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پشاور جلسہ: پی ڈی ایم منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی میں بھی ریلی نکالنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں سابق میئر راولپنڈی ملک ابرار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں