کراچی: شہر قائد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب چھریوں کے وار سے ایک کم عمر بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے نے اپنے ٹھیلے کو لٹنے سے بچانے کی کوشش کی تھی۔
کراچی: تجاوزات اور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاپوش میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب چھریوں کے وار سے جاں بحق ہونے والے کم عمر بچے کی شناخت 13 سالہ شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش امدادی ادارے کے رضاکاروں نے پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردی ہے۔
ابتدائی طور پر اسپتال کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ بچے کی نعش پر چھریوں کے وار کے نشانات موجود ہیں۔
کیا کراچی میں واقعی دیسی انڈے فروخت ہو رہے ہیں؟
علاقہ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے شاہد خان کے بھائی نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ افسوسناک سانحہ ڈکیتی کے دوران بچے کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کے باعث پیش آیا ہے۔
جاں بحق بچے شاہد کے بھائی کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان ہمارے ٹھیلے کے قریب آئے اور انہوں نے لوٹنے کی کوشش کی۔
ہم نیوز کے مطابق شاہد کے بھائی کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت شاہد ٹھیلے کے پاس کھڑا ہوا تھا جب کہ وہ دور تھا۔
کراچی تھانے پر حملے میں ملوث 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی بیان میں شاہد خان کے بھائی نے بتایا ہے کہ اس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے تو دیکھا ہے لیکن وہ انہیں پہچان نہیں سکتا ہے۔