پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے،8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بہت بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران لاہور کے جلسے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آٹھ دسمبر کو آر ہو گا یا پار ہو گا۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کہاں ہے جو سائیکل پر دفتر جاتا تھا؟

فردوس عاشق نے مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی کر دی

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ الیکشن چوری کرکے نااہل حکومت مسلط کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیج پرہونے کے باوجود بس کو روز دھکہ لگانا پڑتا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انتقام پر نہیں انصاف پر مبنی فیصلے ہوں۔

مریم نواز نے دل کی گہرائیوں سے شرکا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سوشل میڈیا ٹیمز کے ہیڈ ز کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا کی ذمہ داری مجھے سات سال قبل دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ن لیگ کا سوشل میڈیا اگلی صفوں میں کھڑا ہے۔

عوام پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزآنہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب روٹی 30 روپے کی ہو گی تو گھر کیسے چلے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان جانتے ہیں کہ ملکی حالات کا ذمہ دارکون ہے ؟

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ پوری دنیا کے ممالک نے پاکستان کی پروازیں بند کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف دو جنگیں لڑیں اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں تھا۔

مریم نواز نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی میں پاکستان کا 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گیس آتی نہیں ہے لیکن 50،50 ہزار کے بل آجاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک پیج پرہونےکے باوجود بس کوروزدھکہ لگانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ سے بس نہیں چل رہی ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ کہا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جعلی حکومت نے ایک بھی اسپتال بنوایا ہہے؟ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ہیں؟

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس میں حکومتی اہل کار کہتے ہیں کہ عورت رات کو کیوں اکیلی نکلی؟ انہوں نے کہا کہ اسی طرح 90 روز میں کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبے کے درخت کہاں لگے ہیں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7م ریض دم توڑگئے جب کہ چلڈرن اسپتال لاہورمیں 100 بچے انتقال کر گئے۔

لاہور کا جلسہ ہو گا اور عمران خان کرسی بھی چھوڑیں گے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ چلڈرن اسپتال لاہورکے پاس فنڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف حکومت کی گرانٹ کوموجودہ حکومت نے ختم کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں