لاہور کا جلسہ ہو گا اور عمران خان کرسی بھی چھوڑیں گے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا جلسہ بھی ہو گا اور آپ کرسی بھی چھوڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بات جلسے سے بڑھ کر عمران خان کے استعفیٰ تک آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر لاہور جلسے سے آپ کو فرق نہ پڑتا تو آپ بیان نہ دیتے۔ آپ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کو ملک کا آٹا، چینی چوری پر این آر او ملے گا اور آپ کی یہ بھی غلط فہمی ہے کہ آپ کو معیشت اور روزگار تباہ کرنے پر این آر او ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ کو غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس میں بھی این آر او نہیں ملے گا اور آپ کو سقوط کشمیر پر بھی این آر او نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لاہور کیلئے اربوں روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے سیاسی انتقام کی انتہا نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا ہے، ٹی وی لگائیں اب حالات مختلف ہو گئے ہیں اور میری مانیں تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کے مینارِ پاکستان آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر تو اب آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی ، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف کٹ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں