قیادت بتائے گی تو پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات کرینگے، وزیراعلیٰ

Mehmood Khan

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت بتائے گی تو پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

بلین ٹری سونامی منصوبہ: سپریم کورٹ حکومت پر برہم، ریکارڈ طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جواب جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری ہمارا فلیگ شپ منصوبہ تھا اور ہے بھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہم نے ایک ارب 20 لاکھ درخت لگائے تھے۔

عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کو راہزنوں کا ٹولہ قرار دے دیا

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت میں بھی مزید ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp