اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین ملتوی کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین ملتوی کردیا

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا دورہ بحرین ملتوی کردیا ہے۔ غالب امکان ہے کہ وہ بحرین کا سرکاری دورہ دسمبر کے وسط میں کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین کا اعلان کردیا

اسرائیل کے اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا سرکاری دورہ بحرین کی جانب سے کی جانے والی درخواست کے بعد ملتوی کیا ہے۔

ہم نیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا سرکاری دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق غالب امکان ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے کے بجائے  دسمبر کے وسط میں بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا سعوی عرب کا خفیہ دورہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال دورے کی حتمی تاریخ سرکاری طور پرنہیں بتائی گئی ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس سے قبل کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے دورہ بحرین کو حتمی شکل دیتے بحرین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اپنے دورے کو دسمبر کے وسط تک ملتوی کردیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے کہا گیا کہ بہتر ہو گا کہ اگر وہ آئندہ ماہ اس وقت بحرین تشریف لائیں جب وہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کریں۔

ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزانہ اڑانیں بھرے گی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھی اپنا دورہ بحرین منسوخ کردیا ہے جو 3 دسمبر کو ہونا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ انہیں دورہ بحرین کی دعوت کراؤن پرنس نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی تھی۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بات چیت نہایت دوستانہ ماحول میں ہوئی تھی۔

پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، طاہر اشرفی

جیروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائلی کاروباری افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اپنا دورہ بحرین مکمل کرلیا ہے جو نہایت کامیاب رہا ہے۔

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

اسرائیلی اخبار کے مطابق بحرین میں اسرائیلی کاروباری اور تجارتی افراد کے لیے بے پناہ اور بہترین مواقع موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں