گلگت بلتستان: نو منتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل

گلگت بلتستان: نو منتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل

گلگت بلتستان: نو منتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے مناصب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ امیدواران ہوں گے۔

گلگت بلتستان انتخابات: 24 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں تشکیل دیے جانے والے گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے پی پی کے صوبائی امجد ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے غلام محمد اسپیکر کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی جانب سے رحمت خالق ڈپٹی اسپیکر کی نشست پر متفقہ امیدوار ہوں گے۔

گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔ نو منتخب اراکین سے اسپیکرجی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے حلف لیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدرامجد حسین دونشستوں پرکامیاب ہوئے ہیں۔ نو منتخب ایوان میں پاکستان تحریک انصاف 16 جنرل اور6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔

گلگت بلتستان میں دھاندلی کیخلاف پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں، شیری رحمان

پی پی نے مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ ن لیگ کے پاس ایوان میں خواتین کی ایک مخصوص نشست کے ساتھ تین نشستیں ہیں۔


متعلقہ خبریں