حزب اختلاف کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے، شبلی فراز

ای وی ایم خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

فوٹو/ فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تاہم اجلاس میں حزب اختلاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، حزب اختلاف کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پایا جبکہ دوسری لہر کے اعداد و شمار صورتحال کی سنگینی واضح کرتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں حزب اختلاف نے شرکت نہ کر کے سیاست کی۔ حزب اختلاف تعاون کرے تاکہ قومی ایشوز پر معاملات مشاورت سے آگے بڑھیں۔ کمیٹی کے پانچ اجلاس ہو چکے ہیں تاہم چار اجلاس میں اپوزیشن ارکان شریک ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا جیسے سنجیدہ معاملے پر یک طرفہ فیصلے نہیں کرنا چاہتی۔ حزب اختلاف کو آج کے بائیکاٹ کا جواب دینا ہوگا تاہم حکومت پاکستانی عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتی رہے گی جبکہ حزب اختلاف ایسی صورتحال چاہتی ہے کہ ملک میں بیروزگاری اور اسپتالوں کی حالت ابتر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم گھر جا چکے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں، شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا قومی نہیں ذاتی ایجنڈا ہے وہ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حزب اختلاف کے ساتھ یا ان کے بغیر پاکستان کی فلاح کے لیے ہر اقدام کریں گے اور ہر وہ اقدام کریں گے جس سے شہریوں کی صحت اور روزگار کی حفاظت ہو۔


متعلقہ خبریں