لندن: معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔ اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں۔ تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کم قیمت اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔
اس سے قبل برطانیہ نے دو کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرنے کا معاہدہ طے کرلیا تھا جس کے تحت دونوں کمپنیاں برطانیہ کو نو کروڑ ڈوزز فراہم کریں گی۔
کورونا ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں میں بائیوٹیک، فائزر اور فرنچ کمپنی والنیوا شامل تھیں
خیال رہے کہ دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ 90 لاکھ 62 ہزار 120 افراد متاثر اور 13 لاکھ 94 ہزار 835 اموات ہوئی ہیں۔
اب تک کورونا کے 4 کروڑ 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 68 لاکھ 41 ہزار 990 زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 62 ہزار 701 اموات اور ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار773 اور91لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار197 اور 60 لاکھ71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کی گھنٹی بجادی
فرانس میں 21 لاکھ 40ہزار سے زائد افراد متاثر اور48 ہزار732 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد36 ہزار179 ہے۔
اسپین میں 15 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار 619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ12 ہزار کورونا کیسز اور55 ہزار24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔
پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔
۔