ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں24 افراد جاں بحق ،800 زخمی


انقرہ: ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 800 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ یونان میں بھی زلزلے کی وجہ سے 2 افراد نے اپنی زندگی کی بازیاں ہاری ہیں۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آگئی تھی۔

میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 800 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ عمارتیں بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔ ترکی کے متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ازمیر کے قریب سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور سمندری پانی آبادی میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ترکی: پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ، ایک جاں بحق 18 زخمی

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز یونان کے سمندر میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 16.54 تھی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے جزیرے ساموس میں بھی زلزلے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترکی: پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ، ایک جاں بحق 18 زخمی

خبررساں ایجنسی کے مطابق اب تک چھ عمارات کے گرنے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ عمارات کے ملبوں تلے دبے ہوئے تین افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

استنبول کے گورنر نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شہر میں محسوس کئے گئے ہیں تاہم کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

آزاد کشمیر: میرپور میں زلزلہ، دو منزلہ عمارت زمیں بوس

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر رجنب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے علاقے میں زلزلہ

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں